جمال خاشقجی, کے قتل, میں ملوث ہونے کے, شبہے میں, تفتیش کی, جارہی ہے

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں تفتیش کی جارہی ہے

ترکی: دونوں افراد کو استنبول میں مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کے الزام میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے

گرفتار افراد کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے جو سعودی صحافی قتل کیس کے حوالے سے زیر نگرانی تھے۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بارے میں سعودی حکام نے شروع میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔
سعودی عرب میں اس حوالے سے رواں سال کے اوائل میں 11 افراد کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا تھا تاہم الزامات کے باوجود تاحال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس واقعے میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت سامنے نہیں لائے جاسکے ہیں۔
جمال خاشقجی گزشتہ ایک برس سے امریکا میں مقیم تھے اور نیویارک ٹائمز کے لیے کالم لکھتے تھے تاہم شادی کے سلسلے میں اہم دستاویزات کے حصول کے لیے ترکی آئے تھے جہاں انہیں قتل کیا گیا تھا۔
امریکی سی آئی اے نے اپنی تحقیقات میں کہا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے براہ راست احکامات جاری کیے تھے لیکن وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کی جانب سے اس رپورٹ کو مسترد کرنے پر چھپ سادھ لی تھی۔
جمال خاشقجی کے قتل سے پوری دنیا میں سعودی عرب کے حکمرانوں خاص کر طاقت ور ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

ٹوکیو: سمندری طوفان ہیگی نے جاپان میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی شہروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے