مشہور, پاکستان, کے لیجنڈ اداکار,محمد علی, کی 88 ویں, سالگرہ

مشہور پاکستان کے لیجنڈ اداکارمحمد علی کی 88 ویں سالگرہ

پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی 19 اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پورمیں پیدا ہوئے اورتقسیم برصغیرکے بعد پاکستان آکرانہوں نے 1956 میں ریڈیوپاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی کیریئرکا آغازکیا

بھرپورآوازنے انہیں ایک بہترین براڈ کاسٹرکی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔محمد علی نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطورولن فلمی کریئرکا آغاز کیا اور ابتدائی چند فلموں میں منفی کردار نبھائے، بطور ہیرو ان کی پہلی ’مسٹرایکس‘ تھی لیکن فلم ’شرارت‘ ’مسٹر ایکس‘ سے پہلے ریلیز ہوگئی۔
محمد علی ایشیاء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے 275 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو، پنجابی، پشتو، بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006 کو ہوا تاہم وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا

جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا

کراچی: سن 1931ء کو بھارتی شہر امروہہ میں پید ا ہونے والے جون ایلیا کو، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے