خصوصی مشیر, کی, ذمہ داری ڈاکٹر, فردوس عاشق اعوان کے, پاس آگئی

خصوصی مشیر کی ذمہ داری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پاس آگئی

اسلام آباد: جمعرات کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کل پانچ وفاقی وزارتوں کے قلمدان بدلے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے

مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ کی نشست ابھی خالی ہے تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا ہے۔
غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم سے الگ کر دیا گیا ہے اور انھیں ایوی ایشن ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اعجاز احمد شاہ کو وزیر داخلہ کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کو داخلہ امور کے بجائے اب وزیر مملکت برائے سرحدی امور مقرر کیا گیا ہے۔
اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا وفاقی وزیر مقرر کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے دور میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے اور ان کی جگہ لینے والے وزیرِ خزانہ کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔
اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ’وزیرِ اعظم کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں۔ لیکن میں نے ان کی مرضی سے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کی واحد امید ہیں اور انشااللہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔‘
تحریکِ انصاف کی حکومت کے قیام کے وقت جہاں پاکستانی معیشت تھی وہ بدترین صورتحال تھی جس سے باہر نکلنے کے لیے فیصلے کیے گئے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب معیشت بہتر ہو گئی ہے۔
پاکستان میں معیشت کی بنیادی چیزوں کو جب تک ٹھیک نہیں کیا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جو بھی نیا وزیرِ خزانہ آئے گا تو اسے مشکل حالات دیکھنے کو ملیں گے۔ ’نیا وزیرِ خزانہ جو بھی آئے گا، ایک مشکل معیشت کو سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن کی ریکوزیشن پرسینٹ کا اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن کی ریکوزیشن پرسینٹ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا ،ایجنڈے کے مطابق اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے