پنجاب, میں تیل کی, دوسری بڑی, دریافت, کا دعویٰ

پنجاب میں تیل کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ

پنجاب: پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے

ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے اور یہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، دريافت گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔
گزشتہ ماہ بھی حکومت نے تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کی صورت میں ایک قسم کا جیک پاٹ (انعام) ملنے والا ہے۔
کمپنیز کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے