مقدس ماہ ,کے دوران, بجلی کی, بلاتعطل فراہمی, یقینی بنائے

مقدس ماہ کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے

اسلام آباد: دیہی علاقوں میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات پر تحفظات کا اظہار کیا اور پاور ڈویژن کو شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کے انتظامات کے لیے یکساں حکمت عملی اپنانے کا کہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی تفریق نہ کی جائے

اس موقع پر پاور ڈویژن کی کمیٹی کو نیپرا کی جانب سے سہ ماہی بنیاد پر دی گئی اندرونی آڈٹ رپورٹ پیش کی، جس میں یہ دیکھا گیا کہ نیپرا نے سہ ماہی انڈیکس کے تعین کے دوران زائد ایکسچینج ریٹ کا استعمال کیا۔
کمیٹی کی جانب سے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ریگولیٹر سے اس بات کا پوچھے کہ آیا ایکسچینج ریٹ کے تعین کا فیصلہ انہوں نے خود کیا۔
نادہندگان کے خلاف وصولی مہم کی کامیابی کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مہم کے دوران اس کے مقاصد کے حصول میں کامیابی ہوئی اور نومبر 2018 سے فروری 2019 کے درمیان 318 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور 4 ہزار 225 نادہند گان گرفتار کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے