سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام کی مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ:  سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ روزمرہ استعمال ہونےوالی سبزیوں کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سےدورہوگئیں۔ سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکےشہریوں کومشکلات میں ڈال دیا۔ایک ہفتے کے دوران مسلسل تین بار سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے۔ٹماٹر 80 ،مٹر 140 اور پیاز 60 روپے فی کلو فروخت کیاجارہاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ عوام نےحکومت سےمطالبہ کیاہےکہ مہنگائی کو کم کیاجائے۔سبزی فروشوں کی من مانی قیمتیں انتظامیہ کی جانب سےسرکاری نرخ نامہ نہ دینے کی وجہ سےبڑھائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

کوئٹہ: میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے