آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی: 

لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او کی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

گزشتہ چند روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ آصف رضا میر نے امریکی مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او سے ایک مقبول ترین سیریز کے لئے معاہدہ کیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق اُن کی اہلیہ ثمرا رضا نے کردی ہے۔

ثمرا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ایک سیریز کے لئے ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ سیریز 10 اقساط ہر مشتمل ہے تاہم انہوں نے سیریز کی کہانی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔

گینگ آف لندن کے نام سے مشہور یہ سیریز اب صرف لندن کے نام سے آن ایئر ہو گی جس کی کہانی بین الاقوامی گینگ کے گرد گھومتی ہے جو لندن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ آصف رضا میر کے ہمراہ اس سیریز میں معروف امریکی اداکار رے پنتھکی اور  ڈیوڈ بریڈلے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے