گرفتاری, کے خوف سے کنپٹی, پر گولی, مار کر, خود کشی کرلی

گرفتاری کے خوف سے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی

لیما: پیرو کے سابق صدر ایلن گارشیا نے کو جب علم ہوا کہ پولیس اہلکار انہیں رشوت کے الزام میں گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں تو انہوں نے گرفتاری کے خوف سے اپنی کنپٹی پر پستول رکھی اور گولی چلادی

پیرو کے وزیر داخلہ کارلوس مورن نے بتایا کہ ایلن گارشیا پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیل کی ایک تعمیراتی کمپنی سے رشوت لی جبکہ ایلن اس الزام کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کے مطابق ایلن گارشیا کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو دارالحکومت لیما میں موجود ان کے گھر بھیجا گیا اور جب آفیسرز وہاں پہنچے تو گارشیا نے انہیں کہا کہ وہ ایک فون کال کرنا چاہتے ہیں، یہ کہہ کر وہ کمرے میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرلیا۔
کچھ دیر بعد کمرے کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی، پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ ایلن گارشیا کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔
گارشیا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پیرو کے موجودہ صدر مارٹن وزکارا نے ایلن گارشیا کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت القدس:  قابض صہیونی فوج نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے