نشوہ کے والد کو, اسپتال انتظامیہ, کے خلاف کارروائی سے, روکنے کے, لیے دھمکیاں

نشوہ کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کردیے ہیں، ایس پی نورانی نے نشوہ کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

یہ احکامات ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دیے گئے ہیں ، ایس پی نوعرانی کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ کلیم امام کے نام بھی خط لکھ دیا ہے کہ جس میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق ایس پی گلشن طاہرنورانی کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ نشوہ کےوالدکودھمکیاں دی گئیں، جو کہ انتہائی غلط عمل تھا، اس کے خلاف ایکشن لیاجائے۔
نشوہ نامی بچی جس کی عمر 9 ماہ ہے ، وہ دارالصحت اسپتال میں ڈائیریا کے مرض میں ایڈمت ہوئی تھی ، کہ اس کی حالت بگڑ گئی ، اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔
تاہم بعد میں ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس پی نورانی ، بچی کے والد کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مقدمہ درج کرنےسےان کوکچھ نہیں ہوگا۔
ایس پی کہہ رہے تھے کہ آپ کوبتارہاہوں آخرمیں نقصان آپ کاہی ہوگا،ایس پی گلشن اقبال گفتگومیںبارباروالدنشواکوڈرانےکی کوشش کرتےرہے۔مقدمےکےبعدہم زیادہ سےزیادہ سوالات کریں گے اورکچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے