قومی معیشت نفرت, اور انتقام کی, چتا, میں جلائی, جارہی, ہے

قومی معیشت نفرت اور انتقام کی چتا میں جلائی جارہی ہے

لاہور: خواجہ سعد رفیق کو پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کے سلسلے میں جیل سے عدالت لایا گیا جہاں عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کردی

نیب عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی معیشت نفرت اور انتقام کی چتا میں جلائی جارہی ہے، اپوزیشن کا سر قلم کرنے کے چکر میں معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، تحریک انصاف کی سونامی ترقی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 73 کے آئین سے چھیڑ چھاڑ خطرناک ہوگی، آئین چاروں فیڈریشن یونٹس کو حقوق دیتا ہے، عمران خان جیسے تیسے خود اس آئین کے تحت منتخب ہوئے ہیں، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے تو دوبارہ آئین بننا ممکن نہیں ہوگا، عمران خان اور ان کی حکومت آگ سے کھیل رہے ہیں۔
عمران خان کی حکومت کے لیے صدارتی نظام کی بحث شرمناک ہے، کوئی بھی تنہا ملک کو مسائل کے گرداب سے نہیں نکال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجرا میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجرا میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

لاہور: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے