ان تمام تنظیموں, کا, پاکستان تحریک انصاف سے, اب کوئی تعلق, نہیں

ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تنظیمیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اور ہولیننڈ(نیدرلینڈز) میں کام کر رہی تھیں

پی ٹی آئی کی جانب سے اس اعلامیے کی ایک نقل میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں اور پارٹی اب انہیں تسلیم نہیں کرتی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جن تنظیموں کو غیرآئینی قرار دیا گیا ہے ان میں پاکستان یوتھ کونسل، مشرق وسطیٰ(سعودی عرب)، پاکستان انصافین فورم، قطر، پی ٹی آئی جنون گروپ متحدہ عرب امارات، دبئی پی ٹی آئی کشمیر چیپٹر، پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ سعودی عرب، پی ٹی آئی ہولینڈ اور پاکستان یوتھ کونسل لاہور شامل ہیں۔
اس کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان تنظیموں سے منسلک افراد پارٹی فورم کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور وہ چند ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جو پارٹی بنیادی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔
ان میں سے کوئی تنظیم غیرملکی فنڈنگ کیس میں مطلوب نہیں جس کی سماعت الیکشن کمیشن میں جاری ہے۔
’اس اقدام کا غیرملکی فنڈنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

اسلام آباد: محکمہ ٹیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف بی آر نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے