ہائی کورٹ, نے ضمانت, کے کیس میں, الزامات ہی, مسترد ,کردیے

ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مسترد کردیے

اسلام آباد: جسٹس عظمت سعید  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی درخواست کی سماعت کی

نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ضمانت کا فیصلہ مختصر ہونا چاہیے، لیکن لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام میرٹس پر فیصلہ کردیا
آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے جس نے احد چیمہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے منصوبے کا ٹھیکہ پیراگون کو دیا، پیراگون کے ندیم ضیاء اور کامران کیانی مفرور ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت میں شہباز شریف کے تمام فیصلے درست قرار دیے۔
بلکل اگر یہ فیصلہ رہا تو ٹرائل کورٹ پھر کیا کرے گی، ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالتی فیصلے سے ٹرائل بری طرح متاثر ہوگا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مسترد کردیے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کروانے کی شرط مسترد کی

حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کروانے کی شرط مسترد کی

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے