تیز بارش, اور, صرف 15 منٹ, کی ژالہ باری سے ہزاروں, کاشت کار متاثر

تیز بارش اور صرف 15 منٹ کی ژالہ باری سے ہزاروں کاشت کار متاثر

ملتان: ژالہ باری سے سبزیاں، چارے، مکئی اور گندم کی فصلیں اجڑ گئیں جس کے باعث کاشت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کاہا سلطان کے سیلابی ریلے نے راجن پور میں تباہی مچا دی کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فصلوں کے نقصانات سے آگاہ ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے لاہور، قصور، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع کا دورہ کیا ہے۔
وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 35 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم اور مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کل کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجرا میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجرا میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

لاہور: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے