ماہرین نے, دنیا بھر, میں خسرے کی, نئی وبا, سے خبردار, کردیا

ماہرین نے دنیا بھر میں خسرے کی نئی وبا سے خبردار کردیا

واشنگٹن: صرف امریکا میں ہی سال 2000 کے مقابلے میں خسرے کے سب سے زیادہ واقعات دیکھے گئے ہیں اور گزشتہ ہفتے نیویارک نے عوامی صحت کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے

اس سال کے صرف تین ماہ میں پوری دنیا میں خسرے کے 110000 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں اکثریت بچوں کی ہے۔
دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں بچے ایسے ہیں جنہیں خسرے سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی اور اب وہ اس متعدی مرض کے نشانے پر ہوسکتے ہیں۔
امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ خصوصاً گزشتہ تین ماہ میں امریکا میں خسرے کی نئی وبا کا سرا اسرائیل اور یوکرین سے جا ملتا ہے۔
ان دوممالک سے آنے والے باشندوں نے اپنی اپنی برادریوں میں جاکر خسرہ پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور یوں اب یہ ایک وبا بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کی سطح بلند ہے اور یہی وجہ ہے کہ امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں سر اٹھارہی ہیں

نیویارک: رگوں کی تنگی کی وجہ خون اور دیگر غذائیت والے اجزا پورے جسم میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے