سو سے زائد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار

کراچی: 101 وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار، ملزمان ہر شہر میں 25 وارداتیں کرتے اور نئے شہر کا رخ کرلیتے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے بتایا کہ پولیس نے سو سے زائد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار کیا گیا اور اب تک یہ ملزمان 101 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان سے 3 دستی بم، 3 پستول اور نقدی برآمد ہوئے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق 15 رکنی گروہ ملتان اور بہاولپور میں بھی ڈکیتیوں میں ملوث ہے، ملزمان ہر شہر میں 25 وارداتیں کرتے اور نئے شہر کا رخ کرلیتے تھے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان گھروں میں ڈکیتیاں، اسٹریٹ کرائم اور بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹتے تھے،ملزمان پیشہ ور ہیں، پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے