چوہدری نثار کا امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطہ ،سیاسی جماعت کی جانب سے دھمکی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے پر سیاسی جماعت کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر اظہارتشویش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جانتا ہوں کہ آپ بہادر آدمی ہیں ،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں جس پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ صرف ڈاکٹروں کے مطالبات کو سننے گئے تھے ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی حمایت میں کوئی بات کرے تو مقدمے کی دھمکی دی جاتی ہے ،ایسی سیاست کا کیا جواز ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر مقام خیبر پختونخواہ میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملنے گئے تھے جس پر عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیر مقام نے ڈاکٹروں کو اکسایا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزانے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزانے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: یوسف بیگ مرزا کو گزشتہ برس دسمبر میں وزیر اعظم کا معاون خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے