دوسری مرتبہ, مراد علی شاہ تفتیشی ٹیم, کے سامنے, پیش ہوئے

دوسری مرتبہ مراد علی شاہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے

اسلام آباد: مراد علی شاہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، اس سے قبل وہ 25 مارچ کو نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انہیں سوالنامہ دیا گیا تھا جسے انہیں دوسری طلبی پر پرُ کر کے جمع کروانا تھا

سی آئی ٹی چیئرمین نیب جاوید اقبال کی براہِ راست ہدایت کے تحت تفتیش کررہی ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ برس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کیس حال ہی میں کراچی کی بینکنگ عدالت سے نیب کے راولپنڈی دفتر منتقل کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی ہیں۔
اور یہی عرفان منگی سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بھی رکن تھے۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی ملکیت میں موجود ٹھٹھہ شوگر ملز 2013 میں اومنی گروپ کو 12 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت میں فروخت کی گئی جس کی اس وقت قیمت 71 کروڑ 61 لاکھ10 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے