مودی جھوٹے انسان اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں، سدھو

مودی جھوٹے انسان اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں، سدھو

احمد آباد: 

سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور نمبر ون ’پھینکو‘ اور ایک نمبر کا جھوٹا قرار دیا۔

سدھو کا کہنا تھا کہ گجرات میں مہاتما گاندھی جیسا لیڈر پیدا ہوا اور مجھے حیرت ہے کہ ایسی سرزمین سے مودی جیسا شخص کیسے جنم لے سکتا ہے؟ مودی صرف ایک فیصد امیر لوگوں کے کام کرتے ہیں اور غربا کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے، وہ کسان دشمن اور مزدور مخالف وزیراعظم ہیں۔

نوجوت سدھو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مودی نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد لوگوں کو بے روزگار کیا، معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔

پیرس کے ساڑھے 800 سال قدیم گرجا گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

یہ بھی پڑھیں

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ، ائیر شو میں پاکستان سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے