نیب نے فریال تالپور کو کل طلب کرلیا

نیب نے فریال تالپور کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپورکی کل نیب میں طلبی تاہم گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کل طلبی کا سمن جاری کردیا ، سمن میں کہا گیا فریال تالپور کل نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز پیش ہوں، فریال تالپور کو جوائنٹ وینچر کی تحقیقات سےمتعلق طلب کیاگیاہے۔

نیب طلبی کے بعد فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیب راولپنڈی نے 17 اپریل کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جو بدنیتی پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

2 مغربی مغویوں کا 3 طالبان قیدیوں کے ساتھ تبادلہ موخر

2 مغربی مغویوں کا 3 طالبان قیدیوں کے ساتھ تبادلہ موخر

پشاور: افغان صدر اشرف غنی نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ طالبان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے