حکومت نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:حکومت نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا

وزیراطلاعات نے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ  کا بینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا، ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ پورا کیا

وزیراطلاعات نے کہا کہ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے  کی وجہ  بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔

دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔

اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی، پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارے قانون میں سزائےموت کے باعث بہت سےملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز پاکستان کے برطانیہ کو دیے گئے تحفے ہیں جنہیں واپس لانا ہے تاکہ وطن میں ان سے تفتیش مکمل کی جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے