یہودی حکومت نے تاریخی مسجد کو نائٹ کلب میں تبدیل کردیا

غزہ:قدیم الاحمر مسجد کو قابض اسرائیلی حکومت 1948 سے اب تک مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتی آئی ہے

فلسطین میں 13 ویں صدی کی تاریخی مسجد کو نائٹ کلب میں تبدیل کردیا گیا جس میں آرٹ گیلری اور شادی ہال بھی بنا دیا گیا ہے۔

تاریخی ’الاحمر مسجد‘ 1276 کو تعمیر کی گئی تھی اور فلسطین میں ایک قدیم اور تاریخی عمارت کی حیثیت حاصل ہے۔ مسجد کی تعمیر میں سرخ پتھروں کے استعمال کے باعث اسے الاحمر کا نام دیا تھا۔

تاریخی ’الاحمر مسجد‘ کو بالآخر نائٹ کلب میں تبدیل کردیا گیا جہاں آرٹ گیلری، شادی ہال اور ناچ گانے کے لیے جگہ بھی مخصوص کردی گئی ہے۔

سب سے پہلے مسجد کو یہودی اسکول میں تبدیل کیا گیا پھر الیکشن کمیشن کا سینٹر بنایا گیا۔ ملبوسات کی دکان میں تبدیل کردیا گیا اور اب تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے شادی ہال اور بار سینٹر بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے