دوسروں کیلئے خود کو تبدیل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں

دوسروں کیلئے خود کو تبدیل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں

ممبئی : اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے اہم پہلو سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ کی 40 سالہ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے اہم ترین پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرنے لگ گئیں تھیں اور تبدیلی چاہتی تھیں ۔

میری زندگی میں ایک ایسا حصہ آیا جب میں اپنے جسم کے ساتھ جنگ کر رہی تھی ، میں اس کے ساتھ ناخوش تھی ، نفرت کرتی تھی اور میں اس کو تبدیل کر نا چاہتی تھی کیونکہ میں سوچتی تھی کہ اگر میں اپنے جسم میں تبدیلی لے آﺅں تو میں ہر کسی کیلئے قابل قبول ہو جاﺅں گی اور میں پیار کے بھی قابل ہوجاﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنا وزن کم کیا اور دبلی پتلی ہو گئی تو میں نے محسوس کیا کہ میں پھر بھی لوگوں کیلئے پوری طرح سے قابل قبول نہیں ہوں ،  پھر میں نے اپنے جسم کو قبول لیا اور اس کی عزت کرنے لگی اور یہ کافی لمبا سفر تھا

میں نے اپنے آپ کو خوش اور خوبصورت محسوس کرنا شروع کر دیا ۔ اس لیے دوسروں کیلئے خود کو تبدیل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے