ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ سے برطانیہ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم سے خلاف توقع امباتی رائیڈو اور رشیپ پنت ڈراپ کردیئے گئے ہیں جب کہ ٹیم کی قیادت بدستور ویرات کوہلی کریں گے۔

بھارتی اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدار جادھیو، دنیش کارتھک، یوزویندرا چیہل ، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 برطانیہ میں آئندہ ماہ سے شروع ہوگا اور بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے