سمبا کی واپسی، 'دی لائن کنگ' کا شاندار ٹریلر جاری

سمبا کی واپسی، ‘دی لائن کنگ’ کا شاندار ٹریلر جاری

بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہالی وڈ ڈزنی فلم ’دی لائن کنگ‘ اب شائقین لائیو ایکشن ریمیک میں دیکھ سکیں گے جس کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘  ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔

اینیمیٹڈ کردار’سمبا‘ 90 کی دہائی کا وہ کردار مانا جاتا ہے جس نے بچوں اور بڑوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جون فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا بھی ریمیک بنایا تھا۔

’دی لائن کنگ‘ کا شاندار ٹریلر 1 منٹ 48 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس کا آغاز اس مکالمے سے کیا گیا ہے ’کچھ جشن کے لیے پیدا ہوتے ہیں جب کہ کچھ ٹکڑوں کی التجا کرتے ہوئے تاریکی میں اپنی زندگی بسر کردیتے ہیں‘۔

فلم میں مرکزی کردار ’سمبا‘ کی آواز اداکار ڈونلڈ گلوور کی ہے جب کہ ان کے دیگر کرداروں میں اداکار سیٹھ روجن، شہادی جوزف، جیمز ایرل جونز، جون کینی اور امریکی گلوکارہ بیونس کی آواز بھی شامل ہے۔

فلم کی اینیمیشن انتہائی عمدہ کی گئی ہے اور ٹریلر دیکھ کر تصور کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی مناظر ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ٹریلر کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران 63 لاکھ 10 ہزار سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے، اداکارہ نور

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے