سربراہ جماعت اہلسنت پاکستان شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے

جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جوآج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری گزشتہ دو سال سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کی نماز جنا زہ دارالعلوم امجدیہ میں ادا کی جا ئے گی۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شاہ تراب الحق کے انتقال کی خبرسن کر افسوس ہوا ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں ان کی بہت وسیع خدمات تھیں۔

رویت حلال کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ علامہ شاہ تراب الحق دارالعلوم امجدیہ کے ٹرسٹی بھی تھے اور انہوں نے دینی ادارہ بھی قائم کیا ہوا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے