پیپلز پارٹی, کے رویوں نے سندھ کو, تقسیم کیا ہے،, سندھ دو ہیں

پیپلز پارٹی کے رویوں نے سندھ کو تقسیم کیا ہے، سندھ دو ہیں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دو سندھ ہیں ایک وہ جو 95 فیصد کما کر دیتا ہے جبکہ ایک وہ جو 95 فیصد خرچ کرتا ہے، ایک وہ سندھ ہے جس نے پہلے اپنے دیہی علاقوں کی حالت زار کا رونا رویا اور میرٹ کا قتل کرکے نوکریوں پر قابض ہوگیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ جنہوں نے ملک دولخت کیا اب وہ سندھ کو بھی تقسیم کرچکے ہیں، نیشنالائزینشن کےنام پر مہاجروں سے املاک چھینی گئی، کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کو پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رویوں نے سندھ کو تقسیم کیا ہے، سندھ دو ہیں، اس کا اعلان ہونا باقی ہے، 18 ویں ترمیم یہ کہہ کر بنائی گئی تھی کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے لیکن اس پر ہمارے ساتھ ساتھ پوری قوم کو دھوکا دیا گیا، 18 ویں ترمیم میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی بجائے صوبوں کے اندر اختیارات کو بڑھایا گیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ صوبے کے 30 سے 35 فیصد وسائل، محکموں، اداروں اور اختیارات کو فوری طور پر تحلیل کرکے نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔
صوبائی خودمختاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے لیکن ایک پاکستانی کی خودمختاری سے زیادہ نہیں، صوبائی خودمختاری کے نام پر عام پاکستانی سے اختیار اور وسائل چھین لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات یہ ہیں کہ آنے والے وقت میں پانی کی کمی کے نام پرشہر میں فسادات ہوسکتے ہیں اور یہاں موجود لسانیت کی بنیاد کو لوگ اپنے حق میں استعمال کرسکتے ہیں اور سندھ میں حالات خراب کرکے خلاف کرپشن کے خلاف تحریک کو متاثر کیا جاسکتا ہے۔
سندھ میں موجود چیف سیکریٹری کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور اب یہ تقسیم دیہی اور شہری انتظامیہ کے بجائے لسانیت پر ہوگئی ہے، یہ کبھی 40 سال میں نہیں ہوا کہ دوسری زبان بولنے والا سندھ کی نمائندگی کر رہا ہو۔
سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود ان علاقوں کے لوگوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، لہٰذا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے میں ہونے والی ان ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے