ملک, بھر میں, نیشنل ایکشن پلان, پر عمل درآمد ہوا, ہے

ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوا ہے

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد کوئٹہ پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کسی کو کوئی رعایت نہیں ملنے والی

ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوا ہے اور اگر کچھ رہ گیا ہے تو اس پر بھی سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانے والوں کو ذہنی مریض سمجھتا ہوں، ملک کے ہر شہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی مدد کرے گی۔
دہشت گرد کا کوئی مذہب، کوئی ایمان نہیں ہوتا، وہ صرف دہشت گرد ہوتا ہے، ہم 20 سال سے اس سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اب ہم اس سے بس باہر نکل آئے ہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو جو قیادت ملی ہے اس سے نظر آرہا ہے کہ یہاں حالات بہتر ہوں گے، لوگوں کو روزگار، تعلیم، صحت دیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ان سب چیزوں کو ایک ساتھ چلنا ہوگا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں، اس میں مزید بہتری ہوسکتی ہے، ہم اس واقعے میں متاثرہ ہونے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے عارضی طور پر عہدے سے دستبردار

بلوچستان یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے عارضی طور پر عہدے سے دستبردار

کوئٹہ: شفاف انکوائری کو یقینی بنانے اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کی درخواست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے