فلم ’پرے ہٹ لو‘, کی شوٹنگ میں, مصروف

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف

پاکستانی نامور ہدایت کار عاصم رضا کافی وقت سے اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے حوالے سے میڈیا میں کئی قیاس آرائیاں سامنے

فلم میں ماہرہ خان مرکزی کردار نبھارہی ہیں، تاہم بعدازاں عاصم رضا اور خود ماہرہ خان نے اس کو بےبنیاد ٹھراتے ہوئے بتایا کہ فلم میں شہریار منور کے ہمراہ مایا علی کام کرتی نظر آئیں گی
اس کے بعد ایسی افواہیں بھی سامنے آئیں کہ ماہرہ خان اس فلم میں ایک مختصر کردار کے لیے ضرور جلوہ گر ہوں گی، تاہم اس حوالے سے نہ تو ماہرہ نے کچھ کہا نہ ہی ہدایت کار نے جواب دیا۔
تاہم اب خود عاصم رضا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ساتھ تصدیق کردی ہے کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ ضرور بنیں گی۔
ماہرہ خان فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کوئی چھوٹا یا معمولی کردار ادا نہیں کررہی بلکہ وہ ایک گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی، جو ہدایت کار کے مطابق فلم کے لیے کافی اہم اور ان کے لیے بہت خاص ہے۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے بےحد شکر گزار ہیں کہ وہ ان کے دوسرے خواب کا بھی حصہ بنی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس گانے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے