ہمارے ججز جتنا, کام کر رہے ہیں اتنا دنیا, میں کوئی, نہیں کرتا

ہمارے ججز جتنا کام کر رہے ہیں اتنا دنیا میں کوئی نہیں کرتا

اسلام آباد: فوری انصاف کی فراہمی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جج بنا تو پہلے دن سے ہی مشن تھا کہ مقدمات کے جلد فیصلے کیے جائیں

ہمارے ججز جتنا کام کر رہے ہیں اتنا دنیا میں کوئی نہیں کرتا ،پاکستان کی عدلیہ کے 3 ہزار ججز نے گزشتہ سال 34 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے، ججز کو اس سے زیادہ ڈو مور کا نہیں کہہ سکتے، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں مقدمے کے فیصلوں کے لیے وقت مقرر کیا جاتا ہے، امریکااور برطانیہ کی سپریم کورٹ سال میں 100مقدمات کے فیصلے کرتی ہیں۔
بدقسمتی سے انصاف کا شعبہ پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل نہیں، جوڈیشل پالیسی بہتر بنانے کیلیے سفارشات اور ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، فوری اورسستے انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمے داری ہے
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مقدما ت کا التوا ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدموں کے لیے وقت مقرر کیا جائے گا،

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

اسلام آباد: چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عاصم رؤف نے کو بتایا کہ دوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے