بیلجیئم میں پولیس پر حملہ،2اہلکارزخمی

بیلجیئن نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کو گردن اور دوسرے کو پیٹ میں چاقو مارے گئے، جبکہ تیسرے پولیس والے کی ناک توڑ دی گئی۔

پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیاحکام کا کہنا ہے کہ43 سالہ حملہ آور کا نام ہشام ڈی ہے اور وہ بیلجیئم کا شہری ہے۔

بیلجیئن میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس حملہ آور کا ریکارڈ موجود تھا اور خیال رہے کہ ہشام نے2009 تک پولیس میں ملازمت کے فرائض انجام دیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برسلز میں ہونے والے حملوں کے بعد سے ہائی الرٹ پر ہے۔ان دہشت گرد حملوں میں 35 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہ محمود کا یواین سربراہ کو فون

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہ محمود کا یواین سربراہ کو فون

اسلام آباد: بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے