ہزار گنجی, خودکش دھماکے, کے خلاف مغربی بائی پاس, پر 23 گھنٹے, سے, دھرنا جاری

ہزار گنجی خودکش دھماکے کے خلاف مغربی بائی پاس پر 23 گھنٹے سے دھرنا جاری

کوئٹہ: گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد ہزارہ برادری کے افراد کی تھی

مظاہرین کے دھرنے اور رکاوٹوں کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت مؤثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے۔
خودکش حملے میں شہید 20 میں سے 8 افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بولان میڈیکل کمپلیکس میں اب بھی 12 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، سول اسپتال میں 4 زخمی زیر علاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے