گزشتہ, دو روز میں, ہم کم و بیش, ایک معاہدے پر, پہنچ گئے, ہیں

گزشتہ دو روز میں ہم کم و بیش ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دو روز میں ہم کم و بیش ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں

آئی ایم ایف تکنیکی تفصیلات کے حل کے لیے آئندہ کچھ ہفتوں میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا لیکن اصولی طور پر ہم ایک معاہدے پر پہنچ گئے‘۔
اسد عمر منگل کو واشنگٹن پہنچے تھے، جہاں انہوں ںے 2 روز تک آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے گروپ اسپرنگ کے اجلاس کی سائڈ لائن پر بات چیت کی تھی اور ان کے ساتھ آنے والی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ 3 سال کے لیے اربوں ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کو حتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن میں ہی رہے تھے۔
اسد عمر کی جانب سے ان تکلیف دہ چیزوں کا ذکر نہیں کیا جس پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے،
آئی ایم ایف مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر زور دے رہا ہے جبکہ پاکستان اپنے منظم فلوٹ کے موجودہ نقطہ نظر کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
آئی ایم ایف حکام نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر اپنے خدشات اور آئی ایم ایف پروگرام پر اس کے ممکنہ اثرات کا اظہار کیا لیکن ’ پاکستان کی جانب سے انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ دونوں پروگرامز کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے‘

یہ بھی پڑھیں

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

اسلام آباد: ‘آزادی مارچ’ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے