امام کعبہ, پاکستان, کے 6 روزہ, دورے پر گزشتہ روز, دارالحکومت اسلام آباد, پہنچے, تھے

امام کعبہ پاکستان کے 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے

اسلام آباد: امامِ کعبہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کروائیں

امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کروائی جس میں بہت بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔
امامِ کعبہ کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کےلیے اللہ کا تحفہ ہے، اس مہینے میں صدقات اور خیرات کا اہتمام کریں۔
خطبے میں انہوں نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و امان سے رہنے کادرس دیتا ہے، اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے۔
فیصل مسجد کی اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مسجد میں نمازیوں کے داخلے سے قبل مکمل جامع تلاشی لی گئی۔
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے خواتین و مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے اور مسجد کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔
اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور 13-14 اپریل کو منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں 19 نومبر (منگل) کو ’’ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

پاکستان میں 19 نومبر (منگل) کو ’’ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2000 تک صورتحال خراب تھی بھارت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے