گرین لائن ٹرین, کے کرایوں, میں مزید, اضافہ کر, دیا گیا

گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

کراچی: ریلوے حکام کے مطابق کرایہ دورانِ سفر کھانا، چائے اور منرل واٹر کی قیمت شامل کر کے بڑھایا گیا ہے، مسافر دورانِ سفر کھانا کھائیں یا نہ کھائیں انہیں قیمت ادا کرنا لازم ہو گا

ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان گرین لائن کا کرایہ 6 ہزار 500 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک بڑوں کا کرایہ 7000 روپے اور بچوں کا کرایہ 3850 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے حیدرآباد اور لاہور سے راول پنڈی کے درمیان کرایہ 1350 روپے رکھا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے ٹکٹ خریدنے پر کرائے میں 5 فیصد رعایت ہو گی اور کرایوں میں اضافے کا اطلاق 15 اپریل سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے