بلوچستان : سرچ آپریشن میں 7 شرپسندوں سمیت 41 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ : ایف سی اور حساس اداروں کی تربت کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 شرپسندوں سمیت 26 مشتبہ کو گرفتار کر لیا جبکہ کوئٹہ سے بھی 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے گورکپ میں ایف سی اور حساس ادارو ں نے خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7شرپسندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دو ایس ایم جی‘ دو رائفل‘ تین پستول‘ مواصلاتی آلات اور ریاست مخالف تخریبی مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کرانی میں مسافربس پر فائرنگ سے چار خواتین جاںبحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا جبکہ پولیس اور ایف سی نے واقعے کے فوری بعد کرانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افرادکو مزید تفتیش کے لیے پویس کے حوالے کرکے سریاب تھانے منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

كوئٹہ: ٹریفک پولیس نے گزشتہ صرف چار روز میں شہر كے مختلف چوراہوں پر كریک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے