احمد رشدی1934 کو, حیدر آباد دکن, میں, پیدا ہوئے

احمد رشدی1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے

کراچی: تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انھوں نے اپنے فنی کیریئر کا اغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا

بندر روڈ سے کیماڑی چلی میری گھوڑا گاڑی‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ منفرد آواز کے مالک احمد رشدی نے تین دہائیوں تک فلم نگری پرراج کیا۔ شوخ وچنچل اور مزاحیہ گانوں میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔
احمد رشدی کی بطور گلوکار پہلی فلم ’’کار نا مہ‘‘ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جب کہ بطور فلمی گلوکار آخری فلم ’’مشرق و مغرب‘‘ تھی۔ انھوں نے پاکستانی فلموں میں 5000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ وحید مراد پر فلمایا گیا گانا ’’کوکوکو رینا‘‘انھیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گیا۔
انتھک کام کرنے پر ان کی صحت گرنا شروع ہو گئی اور وہ11 اپریل 1983 کو دل کے دورے کے باعث 44 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار کے باعث شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق

سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار کے باعث شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق

کراچی: حکومت سندھ ، محکمہ صحت اور بلدیہ عظمی شہریوں کو بہتر علاج کی سہولیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے