وزیراعظم نے مقتول خلیل ,کے بچوں ,اور والدین, سے ملاقات

وزیراعظم نے مقتول خلیل کے بچوں اور والدین سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ میں سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے مقتول خلیل کے بچوں اور ورثا کو تین کروڑ روپے کے امدادی چیک دئیے

مقتول خلیل کے ورثانے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ان کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کے باوجود تین ماہ گزر چکے ہیں۔
اس موقع پر مقتول خلیل کے والد اور بھائی نے وزیراعظم سے امدادی چیک کے بجائے انصاف کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ مقتول خلیل کےورثا کےمطالبے پر عدالتی کمیشن کی تشکیل میں کوئی قانونی رکاوٹ ہو تو اسے فوری طور پر دورکیاجائے۔
وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے