افغانستان نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاپور زردان اور حامد حسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ بلے باز نوروز منگل اور باﺅلر میرویس اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کئے گئے 15 رکنی سکواڈ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ 
اصغر ستانکزئی، نور علی زردان، محمد شہزاد، عثمان غنی، محمد نبی، کریم صادق، شفیق اللہ، راشد خان، عامر حمزہ، داولت زردان، شاپور زردان، گلبدین نیب، سمیع اللہ شنواری، نجیب اللہ زردان اور حامد حسن۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے