حریت رہنما یاسین ملک جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل

حریت رہنما یاسین ملک جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل

سری نگر: قابض بھارتی حکومت کی کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھر حریت رہنما یاسین ملک کو جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی  اے) کی خصوصی عدالت کے احکامات پر نئی دلی لایا گیا ہے جہاں ان سے جھوٹے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کو این آئی  اے  نےگزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جب کہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

این آئی  اے نے 2 دن تک حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے کئی گھنٹوں تک سوالا ت پوچھے تھے۔

بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ : ووٹنگ آج ہوگی

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے