جو سُہانے, خواب سجائے, تھے فرانس نے, وہ تمام خواب, چکنا چور, کردئے

جو سُہانے خواب سجائے تھے فرانس نے وہ تمام خواب چکنا چور کردئے

پیرس: فرانسیسی حکومت کی جانب سے طیاروں میں بڑی فنی خرابی کے انکشاف کے بعد رافیل فلیٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی طیارے سے اچانک سیویلین پیسنجر کی ایجیکشن کی تحقیقات جاری ہیں

فرانسسیسی فضائیہ نے فائٹر پائلٹ کے ساتھ ایک سویلین کو سیر کرانے کا پروگرام شروع کیا تھا، تاہم فنی خرابی کے باعث ایک شخص اچانک خود با خود جہاز سے باہر اچھال دیا گیا۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت پاک فضائیہ سے مقابلے کیلئے فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر بھارتی فضائیہ کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو 27 فروری کو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔
رافیل طیاروں کی خریداری کی کوششوں میں مصروف بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فرانس نے اچانک رافیل طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔
رافیل طیاروں میں ایک بڑی فنی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد تمام رافیل طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے فوری طور پر رافیل طیاروں کے فلیٹ کو گراؤنڈ کروا دیا ہے۔ فنی خرابی دور کیے جانے تک رافیل طیاروں کو دوبارہ آپریشنل نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین صورتحال کے باعث بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

کیلی فورنیا: ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد کرلی گئی، اداکارہ 8 جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے