جنگ, آگئی تھی ,اس لیے سارے, چور تاخیر, سے اندر, جائیں گے

جنگ آگئی تھی اس لیے سارے چور تاخیر سے اندر جائیں گے

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ روپے کا پنجا صاحب کے لیے منصوبہ ہے، اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کو 15 مارچ تک ختم کر دیا جائے گا، 15 تاریخ کو میں خود سردار مہمانوں کو خوش آمدید کہوں گا جب کہ اگلے سال تک یہ ایک تاریخی اسٹیشن ہوگا آج میں انتظامات دیکھنے آیا ہوں۔
میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے، جنگ آگئی تھی اس لیے سارے چور تاخیر سے اندر جائیں گے، بظاہر تو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پیغام دیا کہ بات نہیں مانی تاہم اندر سے دونوں ملے ہوئے ہیں۔
15 تاریخ کو کمپنی کا نام بتاؤں گا جس نے آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کی وہی شہباز شریف کی بھی کر رہی ہے، میرے موکل بہت تیز ہیں سوچ رہا ہوں تعویزات کا کام کروں۔
عمران خان مجھ سے زیادہ سچا ہے، آصف زرداری اچھے آدمی ہیں، پیسے دے دیں گے لیکن (ن) لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائی گی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

اسلام آباد: چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عاصم رؤف نے کو بتایا کہ دوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے