عالمی مارکیٹ میں سونا تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

برطانیہ کے یور و زون سے نکلنے کے اثرات عالمی مارکیٹ میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 42ڈالر فی اونس کمی ہو گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 1276ڈالر ہو گئی ہے ۔نیو یارک میں سونے کی فی اونس قیمت 42ڈالر 72سینٹ کم ہونے کے بعد 1266ڈالر پر آ گئی جبکہ ایشیائی سیشن میں فی اونس سونے کی قیمت 1272ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1500روپے کمی کا امکان ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1300روپے کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے