کراچی میں, دودھ کی, قیمت میں, اچانک 23 روپے, فی لیٹر کا, اضافہ

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ

کراچی: ڈیری فارمرز نے مڈل مین کو فی لیٹر دودھ 108 روپے میں بیچنا شروع کردیا جس کا براہ راست اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑے گا

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت سے متعلق بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد مڈل مین کو فی کلو دودھ 108 روپے میں بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ مڈل مینز کو 85 روپے لیٹر میں دودھ فروخت کررہے تھے تاہم اب دودھ کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
شاکر عمر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، چارے اور دیگر اخراجات میں اضافے کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا، مڈل مین اور دکان دار فیصلہ کریں کہ دودھ کے نرخ کب بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی

مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی

کراچی: مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ، کراچی میٹرو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے