احتساب عدالت, میں دونوں باپ, بیٹے پر فرد جرم, عائد کردی, گئی

احتساب عدالت میں دونوں باپ بیٹے پر فرد جرم عائد کردی گئی

لاہور: احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ان ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کے مقدمے کی سماعت کی تو نیب کے پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر ان دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد ہونا ہے

اس پر جج نے نیب کے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز کا ریفرنس کیا ہے، جس پر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے میں رمضان شوگر ملز کی طرف جانے والے نالے کی تعمیر پر21 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کے مقدمے میں جب شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی تو اس وقت بھی نیب کے پراسیکوٹر نے یہی موقف اپنایا تھا کہ اس نالے کی تعمیر سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر نیب کا یہ موقف تسلیم کرلیا جائے تو پھر کوئی بھی منتخب رکن اسمبلی ترقیاتی سکیم نہیں دے گا۔
لاہور ہائی کورٹ ان دونوں مقدمات میں میاں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور کر چکی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا ایک تین رکنی بینچ کرے گا۔
سماعت کے دوران میاں شہباز شریف اپنی نشست سے اُٹھ گئے اور جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے گذشتہ دس سالوں کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ریاست کے 23 ارب روپے سے زیادہ کی رقم بچائی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ کبھی بھی سرکاری پیسہ غلط استعمال نہیں کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کا اس نالے کی تعمیر سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں اُنھیں اپنی صفائی کا بھر پور موقع دیا جائے گا۔
احتساب عدالت میں ان دونوں باپ بیٹے پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے