ایران اور, سعودی عرب کئی, برسوں سے, پراکسی جنگ, لڑرہے ہیں

ایران اور سعودی عرب کئی برسوں سے پراکسی جنگ لڑرہے ہیں

سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے

شاہی خاندان کی قیادت میں سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اس کے اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایران اور سعودی عرب کئی برسوں سے پراکسی جنگ بھی لڑرہے ہیں، جس میں دونوں شام اور یمن میں جاری تنازع میں ایک دوسرے کے مخالفین کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ریاستی ادارے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔
امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔
اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو پاسداران انقلاب سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصلہ کیا جائے گا کہ گولی چلانے والے اس افسر پر فرد جرم عائد کی جائے یا نہیں

فیصلہ کیا جائے گا کہ گولی چلانے والے اس افسر پر فرد جرم عائد کی جائے یا نہیں

فلسطین: 22 سالہ فلسطینی کرم قاسمی نے ایسا اپنے فیس بک پیج پر لکھا، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے