ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کیلئے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جبکہ کافی عرصے سے مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کر کے اوپنر بلے باز خرم منظور کو حیران کن طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر رومان رئیس اور محمد نواز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فٹنس مسائل کی وجہ سے عمر گل اور صہیب مقصود کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے آنے سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد عرفان، انورعلی، محمد نواز ، وہاب ریاض، عماد وسیم، سرفراز احمد، محمد عامر، رومان رئیس، خرم منظور، افتخار احمد، بابر اعظم اور کپتان شاہد آفریدی شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے