غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں

اسلام آباد: دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے جواد ظریف کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان سے بھرے 2 سی 1 تھرٹی طیارے فوری طور پر ایران بھجوانے کی ہدایت کی

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹـوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے امداد کی پیشکش اور ایران کو پہنچنے والے نقصان پر ہمدی کے اظہار کے ایک روز بعد ہوئی۔
عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کے لیے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں
سیلاب کے باعث اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران کے شمالی، مغربی اور جنوب مغربی حصے میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آگیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں نے بین الاقوامی برادری کو بھی امداد فراہم کرنے سے روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے