احساس کا, مقصد اشرافیہ, کے قبضے کو توڑ کر, ایک فلاحی, ریاست کی, بنیاد

احساس کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو توڑ کر ایک فلاحی ریاست کی بنیاد

اسلام آباد:عمران خان نے کہا کہ احساس کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو توڑ کر ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنا اور اکیسویں صدی کی چیزوں مثلاً اعداد و شمار اور ٹینکالوجی استعمال کر کے صحت سے متعلق حفاظتی جال بنانا

پروگرام، انتہائی غریب، یتیموں بیواؤں، بے گھر، معذور، وہ افراد جو طبی سہولیات سے محروم ہیں، بے روزگار، غریب کسان، مشدور، بیمار یا غذائیت کی کمی کا شکار، غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اور غریب خواتین و بزرگ افراد کے لیے ہے۔
احساس کی غربت مٹاؤ پالیسی کی بنیاد 4 ستونوں پر ہے جس میں 115 پالیسی افعال شامل ہیں اور یپروگرام کے حوالے سے مشاورتی عمل میں توسیع کے باعث اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان 4 ستون میں اشرافیہ کے قبضے کو دیکھنا اور مساوات پیدا کرنے کے لیے حکومتی نظام کو فعال کرنا، آبادی کے پسماندہ طبقات کے لیے حفاظتی جال بنانا، ملازمتیں اور روزگار اور انسانی وسائل کی ترقی شامل ہے۔
آئین میں ترمیم کی تجویز بھی دی گئی ہے تا کہ حکومت قانونی طور پر تمام شہریوں کو خوراک، جائے پناہ اور بنیادی سماجی خدمات فراہم کرنے کی پابند ہو۔
وزیراعظم کے مطابق کچی آبادی اور جھگیوں میں رہنے والے افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی تا کہ ان علاقوں کی بتدریج کمرشلائزیشن میں ان کی شفاف شمولیت کو آسان بنایا جائے
سماجی حفاظت کے سلسلے میں سال 20-19 کے بجٹ میں 80 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور 20-2021 کے بجٹ میں کل اضافہ ایک کھرب 20 ارب روپے کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے