کنگزکو مل گیا دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرانے والا باؤلر

اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی جانب سے کھلاڑی کی کھوج کے عنوان سے پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش آج دوسرے دن بھی جاری ہے اور کئی انمول کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں کراچی‘ سکھر‘ پشاور ‘ کوئٹہ اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔

کیمپ کے دوسرے دن سلیکٹر راشد لطیف کو ملا عبدالہادی نامی ایسا نوجوان جس نے انہیں ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیا اور عنقریب یہ نوجوان ساری دنیا کو بھی حیران کردے گا۔

عبدالہادی نامی یہ نوجوان دونوں ہاتھوں سے اسپن باؤلنگ کراسکتا ہے اور دونوں ہاتھوں سے کرائی گئی گیندیں شاندا ر ہیں

فاسٹ باؤلنگ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا اور 14 سال کی عمر سے وہ دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے