فائر بریگیڈ کے, پاس, جدید کمیونی کیشن سسٹم, موجود, نہیں

فائر بریگیڈ کے پاس جدید کمیونی کیشن سسٹم موجود نہیں

کراچی: محکمے کے پاس وائرلیس سسٹم ہی نہیں ، شہرمیں آتشزدگی کی صورت میں واکی ٹاکی نہ ہونے سے ملازمین اپنے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں

دنیا کے10 بڑے شہروں میں شمار کراچی کے فائربریگیڈکا حال یہ ہے کہ فائر بریگیڈ کے پاس جدید کمیونی کیشن سسٹم موجود نہیں ہے ،عالمی معیار کے مطابق ہر فائراسٹیشن پروائرلیس سیٹ لگایا جاتا ہے تاکہ تمام فائر اسٹیشن رابطے میں رہ سکیں ، فائر بریگیڈکی گاڑی کے اندر بھی اسی طرح کا ایک سیٹ نصب ہوتا ہے اس کے ذریعے فائر فائٹرز نہ صرف اپنی لوکیشن بتانے کے قابل ہوتے ہیں بلکہ آگ لگنے کے مقام سے آگاہی حاصل کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ افسران کو واکی ٹاکی سیٹ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسٹیشن ،گاڑی اورافسران سے رابطے میں رہ سکیں۔
سال 2017 میں کمیونی کیشن کے حوالے سے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ،کنٹریکٹ مینجمنٹ کے نام سے باقاعدہ ایک الگ شعبہ بنایاگیا ہے لیکن اس کے باوجود فائربریگیڈ کے لیے اب تک کمیونی کیشن کا کوئی کنٹریکٹ نہیںکیاگیا

یہ بھی پڑھیں

آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

مٹھی: صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے